گوادر، سمندر میں مسلح بحری قزاقوں کا راج، گشتی ٹیم سمیت مقامی ماہی گیروں کی زندگی خطرے میں

گوادر (این این آئی)گوادر، سمندر میں مسلح بحری قزاقوں کا راج، گشتی ٹیم سمیت مقامی ماہیگیروں کی زندگی خطرے میں،سمندری محافظ روک تھام میں ناکام،مسلح ٹرالرز کی جانب مقامی ماہیگیروں و گشتی ٹیم پر فائرنگ روز کا معمول بن گیا، ماہیگیروں میں خوف و حراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق مطابق گوادر کے ساحلی علاقے سربندن کے سمندری حدود میں خود کار ہتھیاروں سے لیس ٹرالرز دمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف ہائے گئے۔مقامی ماہیگیروں کی شکایت پر جب فشریز کی گشتی ٹیم کاروائی کے لیئے پہنچے تو ان پر خود کار ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کی گئی مقامی ماہیگیروں کے مطابق یہ غیر قانونی ماہیگیری میں ملوث ٹرالرز مسلح ہیں جو گوادر کی سمندری حدود میں سمندری حیات کی نسل کشی کے ساتھ مقامی ماہیگیروں پر بھی فائرنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا مقامی ماہیگیر نالاں ہیں کہ گوادر کے سمندری حدود میں تعینات فورسز ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی کہ ان کی روز گار سمیت جان و مال کو ان مسلح بحری قزاقوں سے نجات دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں