چمن میں انٹرنیٹ سروس معطل ،شہری اورتاجرو ں کو مشکلات کا سامنا

چمن(یو این اے )چمن اکثر موبائل ٹاورز بند سگنل و انٹرنیٹ سروس معطل کاروباری مراکز سخت متاثر صارفین پریشان ، موبائل ٹاورز کی بندش میں تیل کی چوری کا انکشاف تفصیلات کے مطابق چمن کلی ٹھیکدار مردہ کاریز پرانا چمن اور اندورن شہر میں عوامی حلقوں سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ عرصہ دراز سے چمن میں تمام موبائل نیٹ ورکس سگنل و انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے جس میں زونگ نیٹ ورک سرفہرست ہے موبائل سگنل و انٹرنیٹ کلی ٹھیکدار مردہ کاریز پرانا چمن و دیگر دیہات سمیت اندرون شہر میں معطل رہتا ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے بجلی کے آنے سے سگنلز میں واضح فرق نظر آنا شروع ہوجاتا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چمن کے اکثر موبائل ٹاورز بند رہتے ہیں اور جرنیٹر سے ٹاورز کو نہیں چلائے جاتے کیونکہ اس کا تیل بچت کرکے فروخت کیا جاتا ہے اس تمام تر حقائق سے موبائل کمپنیاں بخوبی آگاہ ہے جبکہ وہ ایکشن لینے سے قاصر ہے کیونکہ ذرائع سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ تیل کی چوری میں بڑے بڑے مگرمچھ ملوث ہے تاہم کمزور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی سے نہ صرف کاروبار متاثر ہوا ہے بلکہ آن لائن تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہے صارفین نے وزیراعلی بلوچستان اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی و دیگر اعلی احکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں