پیجرز اور واکی ٹاکیز کے دھماکے،دشمن نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں، حسن نصراللہ

لبنان (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے جمعرات کو لبنانی ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیجرز اور واکی ٹاکیز کے حملوں میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے۔ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ تمام حالات و واقعات اور مفروضوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 4,000 آلات کی تیاری اور ان کی نقلو حمل سے لیکر دھماکوں تک کے تمام مراحل کا جائزہ لیا جائے گا۔حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ "اسرائیلی دشمن” نے "تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں” اور اس ہفتے کے شروع میں لبنان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے ہسپتالوں میں ہوئے جہاں طبی امداد کے اہلکار زخمیوں کو لے جا رلے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے فارمیسیوں، ہسپتالوں، بازاروں، دکانوں، گھروں، کاروں اور گلیوں میں بھی ہوئے جہاں بہت سے عام شہری تھے۔ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ پیجر حملوں کا مقصد "ایک ہی لمحے میں 4000 افراد کو ہلاک کرنا” تھا۔ایسے حملے اسرائیل کی جنگی جرائم کی عکاسی کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں