مدت پوری ہونے کے باوجود قیدی کو رہا نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو قید کی مدت پوری ہونے کے باوجود قیدی کو رہا نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا یہ حکم جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایک قیدی عدیل انور کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر دیا۔ عدیل انور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنی قید کی مدت پوری کردی ہے لیکن جیل حکام ان کی رہائی کا حکم جاری کرنے سے گریزاں ہیں جس پر بینچ کے ججز نے آئی جی جیل خانہ جات کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ عدیل انور کو قومی احتساب بیورو (نیب)نے گرفتار کیا تھا اور نیب عدالت نے واپڈا میں ایک غبن کیس میں سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں