مزید 3 بچے پولیو وائرس سے متاثر،کیسز کی تعداد 21 ہوگئی

کراچی ،پشاور(صباح نیوز) پاکستان میں مزید 3 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوگئے۔پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے ہے، ان نئے کیسز کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں 9 ما ہ کی بچی جبکہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 15 ماہ کا بچہ اور کراچی کے ضلع کیماڑی میں ساڑھے 3 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں