کوئٹہ،بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہوگا
کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ آج کوئٹہ میں ہوگا صوبے بھر سے 5806امیدوارحصہ لے رہے ہیںپی ایم ڈی سی نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی کوریج سے صحافیوں کو روک دیابولان میڈیکل یونیورسٹی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے چاروں میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ بیوٹمز میں آج صبح ساڑے اٹھ بجے شروع ہوگا،،،بلوچستان سے اس مرتبہ انٹری ٹیسٹ میں 5806طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں،،جن میں 2591طلبہ اور 3215طالبات ہیں،،،، بولان میڈیکل یونیورسٹی کے حکام کے کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کیلئے تمام ترانتظامات کرلئے گئے،،،،گذشتہ سال پشاور اور دیگر شہر میں انٹری ٹیسٹ میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی نشان دھی کئے جانے پر اس سال پی ایم ڈی سی نے صحافیوں کو ملک میں ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی کوریج سے روک دیا ہے۔


