خاران ، فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،7افراد زخمی
خاران (نامہ نگار)خاران شہر سیشن کورٹ کیف دیدگ ہوٹل مین روڑ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،7افراد زخمی ذرائع کے مطابق خاران سیشن کورٹ کے سامنے واقع کیف دیدگ ہوٹل ایف سی کی گاڑی جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا دھماکے سے سات افراد زخمی ہوئے زخمیوں ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا دھماکے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات اور علاقے کو گھیرے میں لیکر مسلح افراد کی تلاش شروع کردی،واضع رہے اس سے ایک ماہ قبل بھی چیف چوک کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا
Load/Hide Comments


