قلات ،تیز رفتار کارالٹنے سے خاتون جاں بحق ،4 افراد زخمی

قلات:قلات لیویز زرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات منتقل کردیاگیا جہاں طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیاگیا حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد حاجی غلام محمد ،ر ناصراحمد ، ڈرائیور محمدعیسیٰ ،نثاراحمد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق نواں کلی کوئٹہ سے بتائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں