بلوچستان میں 26 جوڈیشل مجسٹریٹ کم سول جج تعینات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے 26 امیدواروں کو ضلعی عدالتوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ کم سول جج تعینات کردیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے تعینا تیاں بلوچستان جوڈیشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر کی گئی ہیں۔خیال رہے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے تمام 26 امیدواروں کو گریڈ 18 میں تعینات کیا ہے۔
Load/Hide Comments


