اوستہ محمد،پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گرفتار

اوستہ محمد(یو این اے )انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج ایاز احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد ۔محمد انور بادینی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی سب انسپکٹر منظور احمد جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد نے دوران سنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حسین بخش عرف حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم واجد کو گرفتارکیا گیا ۔مزید کاروائی پولیس کر کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں