قلات، پک اپ گاڈی حادثے کا شکار ،25افراد زخمی

قلات(یو این اے )بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے کے باعث 25افراد زخمی ہوگئے لیویزذرائع کے مطابق قلات ریج کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پک اپ گاڈی کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی حادثے کے باعث 25افراد زخمی ہوگئے گاڑی میں سوار افراد سیب کے باغات میں کام کرنے کے لیے توک جارہے تھے گاڈی میں سوار افراد قلات کے علاقہ توک میں سیب کے باغات پر مزودری کرتے تھے تمام زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ایک شدید زخمی کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں