مستونگ، حب سے اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی بازیاب، ملزم گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)مستونگ میں پولیس کی کاروائی حب سے اغواءہونے والی بچی بازیاب ، ایک اغواءکار گرفتار۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز حب سے ایک بچی کو اغواءکر کے مستونگ منتقل کیاگیا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 8سالہ عظمی کو بازیاب کروا کر ملزم شاہ محمد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ملزم کو حب پولیس جبکہ مغویہ کو ورثاءکے حوالے کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں