جیکب آباد،سانپ کے ڈسنے کی ویکسین نہ ملنے پر نوجوان جاں بحق
جیکب آباد ( آئی این پی ) جیکب آباد میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان فوت ، اسپتال سے ویکسین نہ ملی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے قصبہ صدیق میرانی میں کھیتی باڑی کے دوران سانپ کے ڈسنے سے ندیم میرانی کی طبیعت بگڑ گئی،اسپتال لے جایا گیا جہان ویکسین نہ ملی جس کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ لے جاتے ہوئے راستے میں نوجوان نے دم توڑدیا۔
Load/Hide Comments


