سبی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) سبی کے علاقے اللہ آباد روڈ بس اڈا کے قریب دستی بم کا دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے اللہ آباد میں دستی بم دھماکے میں تین بچے شدید زخمی ہو گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، زرائع کے مطابق دستی بم دھماکہ ایڈوکیٹ اعظم لونی کے گھر کے باہر ہوا، زرائع کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار گھر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، ڈی پی او سبی غلام سرورکے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں