پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کیلئے گوادر پورٹ ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گی، وزیر مواصلات

بیجنگ (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کیلئے گوادر پورٹ ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گی،اکنامک زونز، ایکسپورٹس، انرجی، ایکیویٹی اور انوائرمنٹ کے 5 ایز کیلئے تیار ہیں، 800 کلومیٹر طویل کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سے ڈیجیٹل رابطوں میں اضافہ اور استحکام آیا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ گلوبل گورننس کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلہ کیلئے تیار ہیں، سی پیک معاشی ترقی کے نئے باب کا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اکنامک زونز، ایکسپورٹس، انرجی، ایکیویٹی اور انوائرمنٹ کے 5 ایز کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہراہوں اور بندرگاہوں کی بہتری سے پاکستان نئے فریم ورک پر عملد پیرا ہو گا، پاکستان اور چین پر کشش سرمایہ کاری کیلئے بزنس ٹو بزنس اور جوائنٹ وینچر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ صنعتی ترقی میں اضافہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، ہمیں زیادہ مشاورت اور باہمی فائدہ کے لئے کثیر الجہتی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے،مختلف ممالک کے مابین با مقصد بات چیت سے مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین کے تعاون سے اورنج لائن اور میٹرو پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 800 کلومیٹر طویل کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سے ڈیجیٹل رابطے مضبوط ہوئے ہیں اور ان میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں خواتین کیلئے آرام دہ اور محفوظ پنک بس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں شاہراہوں اور مواصلات کے شعبے میں بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کیلئے گوادر پورٹ ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گی، سی پیک منصوبوں میں قراقرم ہائی وے اور سکھر ملتان موٹروے کو پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو معاشی تقاضوں، بچت اور ماحولیات کے مطابق ہونا چاہئے۔ اپنے خطاب کے آخر میں وفاقی مواصلات نے بیجنگ میں گلوبل فورم کے انعقاد پر چینی حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں