سینیٹ اجلاس،صحافیوں کا صحافی انور جان کے قتل کیخلاف واک آؤٹ
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس سے صحافیوں نے بلوچستان کے علاقے بارکھا ن سے تعلق رکھنے والے صحافی انور جان کے قتل کے خلاف واک آؤٹ کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔بدھ کو سینیٹ اجلاس سے صحافیوں نے بلوچستان کے علاقے بارکھا ن سے تعلق رکھنے والے صحافی انور جان کے قتل کے خلاف واک آؤٹ کیا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سجاد حسین طوری کو صحافیوں کو منانے کے لئے پریس لاؤنج بھیجا جہاں صدر پی آر اے بہزاد سلیمی نے انہیں بتایاکہ پی آراے کو انور جان کے قتل پر سخت تشویش ہے پی آراے بارکھان میں صحافی انور جان کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے، بعد ازاں سینیٹر سجاد طوری نے سینیٹ میں معاملہ اٹھایا جس پر چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔(ع ا)
Load/Hide Comments


