پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر قدغن اور میڈیا ہاؤس بند کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے،بی این پی

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچی چینل کے آف ایئر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچی چینل کا آف ایئر ہونا المیہ سے کم نہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر قدغن اور میڈیا ہاؤس بند کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے بلکہ ابتری کی جانب جائیں گے محکمہ اطلاعات مقامی اخبارات اور چینل کو اشتہارات میں ترجیح دے پی ٹی اے بلوچی زبان کے چینل کو آن ایئر کرے بلوچستان جو کہ صوبے کے پسماندہ صوبہ ہے یہاں پر اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کا دورمدار صرف اور صرف محکمہ اطلاعات کے فنڈ پر ہے جو کہ اب مال غنیمت سمجھ کر دیگر صوبوں کے اخبارات کو اشتہارات جاری کر کے خرچ کیا جا رہا ہے جو کہ بلوچستان کے مقامی اخبارات کے ساتھ ظلم ہے حکومت فوری طور پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل حل کرتے ہوئے ان کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائے مرکزی بیان میں بلوچستان کے غیور عوام عید الاضحی سادگی سے منائیں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء نہ پھیل سکے اگر احتیاط نہ برتی گئی سماجی فاصلے برقرار نہ رکھے گئے تو کورونا کیسز بڑھنے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے کورونا وائرس سے سینکڑوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جو کہ صوبے اور ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان سے کم نہیں بیان میں عوام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں او راپنی حفاظت خود کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں