زرداری اور بلاول بھٹو کل کوئٹہ پہنچیں گے بلوچستان کابینہ میں وزارتوں کی تبدیلی کا امکان

کوئٹہ(یو این اے)صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ پہنچیں گے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان حکومت کی کارکردگی بریفنگ دی جائے گی گورنربلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزرا اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بار روم وکلا سے خطاب کریں گے بلوچستان کابینہ میں وزارتوں کی تبدیلی کا امکان ہے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی پروٹوکول سیکورٹی کوئٹہ پہنچ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں