سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور مشتبہ شخص کی شناخت ہو گئی

وزیر استان(ویب ڈیسک)پاک فوج نے فتنہ الخوراج کے خلاف کئی چھوٹے بڑے آپریشنز کر کے مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا، زندہ بچ جانے والے خارجی افغانستان بھاگ گئے جہاں انھیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے پاکستان میں تخریب کاری کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور ہلاک ہونے والے افغانی تھے26 ستمبر 2024ءکو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 8 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا، ہلاک افراد میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک افغان شہری کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں