مغربی بلو چستا ن میں دومختلف حملوں میں ایرانی اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک

مغربی بلو چستان(ما نیٹر نگ ڈیسک )ایران کے مغربی بلوچستان میں دو الگ الگ حملوں میں ایران کےپا سداران انقلاب کے مقامی کمانڈر سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نیک شہر کاونٹی کے گورنر، مجیب حسنی نے بتایا کہ منگل کی صبح علاقے کے ضلع بینٹ میں چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت نیک شہر کاونٹی کے ضلع بینٹ کے آئی آر جی سی کمانڈر عبداللہ قدخودائی، بینٹ میونسپل کونسل کے سربراہ یوسف شیرانی کے طور پر کی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق پاکستان میں مقیم نام نہاد جیش العدل نے مغربی بلوچستان میں حالیہ برسوں میں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز دونوں کو نشانہ بنانے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں