دکی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک مزدور جاں بحق ،دوسرازخمی

دکی(یو این اے )سلیزئی ٹاپ معراج ایریے کے مقام پر مسلح موٹر سائیکل سوار دو ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی فائرنگ سے ایک مزدور موقع پر جانبحق ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق مزاحمت کے دوران مزدروں کی بیلچے کی وار سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔زخمی ڈاکو کو دیگر ساتھی ڈاکو اٹھا کر فرار ہوگئے۔جانبحق مزدور کی شناخت غلام شاہ ولد محمد شاہ قوم قلندرانی ساکن رباط کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی مزدور کی شناخت ملا طاہر ولد حاجی غلام علی قوم قلندرانی کے نام سے ہوئی ہے۔مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت کی وجہ سے ناکام رہے۔واقعے میں جانبحق اور زخمی مزدور لوڈنگ کے بعد رباط جارہے تھے۔زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں