خاران، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنے کا پانچواں روز، لواحقین کی احتجاجی ریلی

خاران (نامہ نگار)کلی جنگل سے لاپتہ ہونے والے تین نوجوانوں امین اللہ،ارشاد احمد اور داود بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف آج پانچویں روز بھی لواحقین اور بی وائی سی کا خاران ریڈ زون مسنگ پرسن چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ،لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے خاران ریڈ زون تا قاسم چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین بچوں لاپتہ افراد کے لواحقین گرلز اور بوائز کالج کے طلباء طالبات سیاسی سماجی کارکنان اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کیا احتجاجی مظاہرے سے لواحقین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ہمارے تینوں لاپتہ نوجوان بازیاب نہ ہوسکے اور نہ ہی حکومتی علاقے کےنمائندگان اور خاران سے ووٹ لینے والے کسی بھی ایک اُمیدوار نے دھرنا گاہ میں قدم رکھ کر لواحقین سے اظہار ہمدردی کی ہے جو انسانی المیہ اور سیاسی نمائندگان اور قوم پرستوں کیلئے شرم کا مقام ہے ، لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے تینوں نوجوانوں امین اللہ ارشاد احمد اور داود کے بازیابی کو یقینی نہیں بنایا تو سخت سے سخت احتجاجی تحریک چلائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں