مستونگ،چوروں نے دکانوں کا صفایا کردیا

مستونگ:مستونگ شہر کے دکانوں میں نقب زنی کے واقعات۔دو دنوں میں دو دکانوں میں رات کے وقت نقب زنی۔ایک دکان سے بڑی مقدار میں سگریٹ چرا لئے گئے جبکہ دوسرے دکان کا تالا توڑ کے نقدی چرانے کے بعد پولیس کو دیکتے ہی ملزم نے رقم پہنک کر فرار ہوگیا۔چوری کے وارداتوں میں اضافے کے بعد دکانداروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے ساتھ چوری کے وارداتوں میں اچانک اضافہ مستونگ بازار میں مدینہ مسجد روڈ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے ایک پرچون کے دکان کے چھت سے نامعلوم چوروں نے نقب لگا کر بڑی مقدار میں سگریٹ چرا کر فرار ہوگئے۔۔جبکہ آج صبح صادق کے وقت مستونگ میں چوک کے قریب پرچون کے دکان کے تالے توڑ کر نقدی رقم چرالیا جبکہ گشت پر معور پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ملزم نے رقم پہنک کر فرار ہوگیا۔۔پولیس مزید کاروائی کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں