اسرائیل کی سلامتی کیلئے میری وابستگی غیر متزلزل ہے،کملا ہیرس
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے لئے میری وابستگی غیر متزلزل ہے۔کملا ہیرس نے کا ایرانی حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لئے میری وابستگی غیر متزلزل ہے۔کملا ہیرس نے کہا کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف امریکہ ہر ضروری اقدام کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لئے جو بھی اقدام ضروری ہو گا کریں گے۔
Load/Hide Comments