ٹونگا جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ
نوکوالافا (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹونگا جزائر میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالافا کے شمال مشرق میں تقریبا 300 کلو میٹر شمال مشرق میں سمندری علاقے میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ٹونگا جزائر میں زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments