اسرائیل کے حملے کا خدشہ، ایران میں پٹرول پمپس پر تیل ڈلوانے کیلئے گاڑیوں کا رش لگ گیا

تہران(صباح نیوز)ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں تنازع بڑھنے کے خدشات کے سبب ایران میں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا ار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔گزشتہ روز ایران نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔ ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں تنازع بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے پیش نظر ایران کے دارالحکومت تہران میں پٹرول پمپس پر رش لگ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پٹزول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں