قلات،محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کیلئے فرسٹ ڈویژن کی شرط، ہزاروں نوجوان مایوس

قلات(نمائندہ انتخاب) محکمہ تعلیم بلوچستان میں حالیہ مشتہر کی گئی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہے لیکن اس کیلئے فرسٹ ڈویژن کی شرط رکھی گئی ہے جوکہ قابل مذمت ہے کم از کم سیکنڈ ڈویژن کو بھی شامل کیا جائے ۔حکومت بلوچستان سے قلات کے شہری و دیہی علاقوں کے تعلیم یافتہ بے روزگار امیدواران نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل بلوچستان میں امتحانات کے نتائج میں اکثر امیدواران کو سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن میں پاس کیا گیا جبکہ بعد ازاں پالیسی میں تھرڈ ڈویژن کو ختم کرکے فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن دیئے گئے ہیں لیکن اب حکومت نے مذکورہ آسامیوں کیلئے صرف فرسٹ ڈویژن کے اُمیدواروں سے درخواستیں جمع کرنے کا اشتہار جاری کیا ہے چونکہ تمام اُمیدواروں کو تو کوئی بھی ادارہ فرسٹ ڈویژن نہیں دیتی یہ اشتہار کی جوکہ پالیسی ہے یہ سراسر نا انصافی اور نا امیدی ہے اُمیدواروں نے کہا کہ خصوصاً دیہی علاقوں میں اکثریت لوگ تھرڈ ڈویژن میں پاس ہے کم از کم سیکنڈ ڈویژن کو بھی شامل کیا جائے یا سیکنڈ ڈویژن والے امیدوار اپنے کو فیل سمجھے، یہ ناامیدی اور نا انصافی کو دور کیا جائے، لہذا وزیر اعلی بلوچستان، سیکرٹری محکمہ تعلیم بلوچستان ڈائریکٹر تعلیم حالیہ مشتہر آسامیوں کیلئے سیکنڈ ڈویژن کے پاس اُمیدواروں کو بھی درخواستیں جمع کرنے کی منظوری دیکر فوری طور پر احکامات جاری کریں بصورت دیگر عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں