پشاور میں آٹا مزید مہنگا
پشاور(صباح نیوز)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔بیس کلو مکس آٹے کا تھیلا 16 سو سے بڑھ کر 17 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ خیبرپختوخوا کے صوبائی دارالحکومت میں فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی 1800 سے بڑھ کر 1900 روپے کا ہو گیا ۔
Load/Hide Comments