جھالاوان کمپلیکس، پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 1 ڈاکوقتل، ایک اہلکار بھی جاں بحق

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار جھالاوان کمپلیکس میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ مقابلے میں ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا اور ایک ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی کے مطابق پولیس کے جوانوں کواطلاع ملنے پرپولیس ڈاکوؤں پیچھا کرتے ہوئے جھالاوان کمپکیکس کے ایریا میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں مقابلے کے دوران فائرنگ سے ڈاکو عبدالقیوم ولد محمد اسحاق قوم سناڑی ساکن پنجگور حال آڑچینوخضدارہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار جلیل احمد قوم شیخ ساکن جعفرآبادخضداربھی جاں بحق ہوا اور ایک ڈاکو نذیراحمد ولد عبدالواحد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور گرفتار ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس کانسٹیبل جلیل احمد شیخ جوان مردی سے جاں بحق ہواہے۔ہلاک ڈاکو عبدالقیوم سناڑی چھ ماہ قبل قلات جیل کوتوڑکرسات ساتھیوں سمیت فرارہوگئے ہلاک ڈاکو اسی جیل سے فرار گروہ کا سرغنہ تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی عبدالعزیز جکھرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار کی قربانی ہمارے لئے باعث فخر ہیں ہمیں اپنے جاں بحق اہلکاروں پرناز ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں