بجلی صارفین کا میٹر گھوم گیا، فائرنگ سے 3ٹرانسفارمر ناکارہ بنا دیے
میرپورخاص (مانیٹرنگ ڈیسک)حیسکو سٹی سب ڈویژن لنکنگ فیڈر کے علاقے والکرٹ ٹاؤن میں حیسکو کی جانب سے شکایت کے باوجود ٹرانسفارمر کی مرمت نہ کرنے اور بجلی کی بحالی کیلیے نوٹس نہ لینے پر علاقے کے واپڈا صارف نے فائرنگ کرتے ہوئے تین ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچاتے ہوئے ناکارہ بنادیا میرپورخاص سٹی لنکنگ فیڈر سے بجلی مکمل بند ہوئے کئی گھنٹے سے زائد کا وقفہ گزر جانے کی باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی۔ علاقے میں خوف کی فضا برقرار۔بجلی معطل ہونے کے باعث کاروباری زندگی معطل۔ شہر کا بڑا کاروباری علاقہ گلبرگ ٹاون۔لال پاڑہ ۔نسترآباد۔ٹورآباد ڈھولن آباد ۔لالچندآباد جمناداس ۔سمیت دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے
Load/Hide Comments