بلوچستان میں کئی سال سے بند 3700 اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان حکومت نے صوبے میں سالوں سے بند پڑے ہوئے 3700 اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیامحکمہ تعلیم کے بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث تقریبا 3700 اسکول کئی سال سے بند ہیںسب سے زیادہ 254 اسکول پشین میں جبکہ 251 اسکول خضدار اور کوئٹہ میں 152 اسکولوں کو تالہ لگا ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان ان بند اسکولوں کو فعال کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کرے گا اور 11 اکتوبر تک محکمہ تعلیم نے مختلف اسکولوں میں اساتذہ اسامیاں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ اساتذہ کی بھرتی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی کمیٹی کرے گی انہوں نے پشین اور آواران میں 40 بند اسکولوں کو کھولنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں