سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے کار میں سوار 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔افسوس ناک واقعہ پسرور کے تھانہ قلعہ کالروالا میں پیش آیا، جہاں نہر بی آر بی کے کنارے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ تمام افراد کی لاشوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی پسرور اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں، جبکہ فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
Load/Hide Comments