خیبر جمرود میں ہونے والے پشتون قومی جرگہ کے پنڈال کو آگ لگا دی گئی

جمرود(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر جمرود میں 11اکتوبر کو ہونے والے پشتون قومی جرگہ کے پنڈال کو آگ لگا دی گئی پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین نے اپنا ایکس اکاونٹ میں بیان جاری کرتے ہو ئے کہا کہااس وقت خیبر پختونخوا پولیس نے خیبر جرگہ گراونڈ کے انتظامی خیموں، بستروں اور سامان کو آگ لگا دیا ہے۔اب پختون وطن کے لئے ڈائریکٹ آگ لگانے کی پالیسی ہے۔چند دن پہلے میرعلی میں حتی کہ جانوروں اور سبزی منڈی کو بھی آگ میں جلا دئے تھے۔