ژوب اور لورالائی میں بدامنی کیخلاف احتجاج ،اے این پی کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ(یو این اے)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں ژوب ڈویژن اور لورالائی ڈویژن میں بدامنی کی حالیہ لہر اور اس کے تباہ کن اثرات کے بر خلاف6 اکتوبر کو آل پارٹیز ژوب شیرانی کی جانب سے ژوب میں اولسی جرگہ کے انعقاد اور ژوب جرگے کی حمایت میں 6 اکتوبر کو ہی قلعہ سیف اللہ لورالائی میںتخریب کاری کے خلاف اولسی پاسون کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 6 اکتوبر کو ژوب شیرانی آل پارٹیز کی جانب سے ژوب میں اولسی جرگہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے گزشتہ کئی مہینوں سے شیرانی مانی خوا دانہ سر قمر دین مرغہ کبزئی میختر موسی خیل لورالائی قلعہ سیف اللہ کے قرب وجوار میں انتہا پسندی دہشت گردی کے واقعات تواتر کیساتھ سرزد ہورہے ہیں دہشت گرد مقامی پولیس لیویز فورس کو ٹارگٹ کرہے ہیں معصوم بے گناہ انسانوں کی سر کٹی لاشیں پھینکی جارہی ہیں تاکہ عوام الناس میں ڈر خوف پھیلایا جاسکے مسلح جھتے ترقیاتی منصوبوں کو روک کر ان سے بھتہ طلب کرتے ہیں جس سے ژوب اور لورالائی ڈویژن میں ترقیاتی کام بند ہوچکا ہے بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام تر عوامل اچانک نہیں ہو پا رہے بلکہ ایک منظم منصوبے کے تحت پشتون وطن کے طول وعرض میں یہ سب کچھ روبہ عمل ہے بیان میں اس تمام تر صورت حال کے تناظر میں ژوب شیرانی اولسی جرگہ کی حمایت میں قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں اولسی پاسون کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے لہذا درپیش سنگین صورت حال میں تمام امن پسند قوتوں اور ہر مکتبہ فکر سے اپیل کی گئی کہ وہ6.اکتوبر کو ژوب شیرانی جرگہ اور لورالائی قلعہ سیف اللہ کے احتجاجی پاسون میں بھر پور شرکت کرکے قوم اور وطن کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں اور اپنے دھرتی ماں کو غیروں کی شکنجوں سے نجات دلانے اور جنت نظیر وطن کو زورآوروں کی مفادات کے جنگ میں مزید بطور ایندھن استعمال ہونے سے بچائیں بیان میں پشتون اولس سے 6۔اکتوبر کو منعقدہ احتجاجی پاسون اور جرگے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں