امن و امان کی صورتحال خراب ہے، نیشنل پارٹی کیچ کااجلاس

تربت (نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی آبسر کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر محمد جان دشتی منعقد ہوا، اجلاس میں سابق مئیر میونسپل کارپوریشن تربت قاضی غلام رسول بلوچ، ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے رکن واجہ ملا برکت، ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے رکن مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق بابل، سابق ضلعی صدر محمد طاہر بلوچ، تحصیل تربت کے صدر واجہ فضل، آبسر کے رہنما حاجی غلام یاسین، بزرگ رہنما حاجی لعل بخش، شکیل احمد، حاجی نصیر احمد، سبزل کولوائی، واحد بوہیر، محمد اقبال اور نعیم عادل نے خصوصی طور شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی، سیاسی اور علاقائی مسائل کے امور زیر بحث آئے، اجلاس میں تنظیم کو آبسر میں مزید فعال اور متحرک بنانے کے لئے آبسر کو تحصیل کا درجہ دیا گیا اور 10 رکنی آگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی، تحصیل آبسر کے آگنائزز محمد اقبال، ڈپٹی آرگنائزر احسان بلوچ، جبکہ حاجی غلام یاسین، حاجی لعل بخش، حمید اللہ، جان محمد، وارث علی، دلاور بلوچ، ولی جان نعیم اور شکیل احمد آگنائزنگ باڈی کے ممبر منتخب ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد جان دشتی، قاضی غلام رسول بلوچ،مشکور انور اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میر غوث بخش بزنجو، شہید میر مولابخش دشتی، ڈاکٹر یاسین بلوچ اور دیگر شہداء کے نقش قدم پر چل کر ایمانداری کے ساتھ قومی و جمہوری حقوق کا دفاع کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور اکابرین کے سیاسی فلسفہ،جمہوری اداروں کی بالادستی، قومی مساوات، عوام کی ترقی خوشحالی اور حقیقی وفاق کے قیام کے لئے جدوجہد کرناہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی منظم جماعت ہے، تنظیم کو فعال اور متحرک بنانے میں سیاسی کارکنوں کا کردار انتہائی اہم ہے، تنظیم میں کارکنوں کا کردار ریڑھ کی طرح ہوتاہے، کارکن پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے اور تنظیم کو فعال اور منظم بنانے میں اپنا کردار ایمانداری کے ساتھ ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان کو مشکل حالات کا سامنا ہے، بلوچوں کو بلوچستان میں اقلیت میں تبدیل کیا جارہاہے، قومی زبان، ثقافت، تہذیب، ساحل وسائل کو تاریخی خطرات و مشکلات لائق ہیں اور بلوچستان کے غریب عوام کے بنیادی انسانی و شہری حقوق کو پامال کیا جارہاہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو دو سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے لیکن کارکردگی کچھ نہیں ہے، امن و امان کی صورتحال خراب ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں، ترقیاتی کاموں کا معیار انتہائی ناقص ہے،ہر گھر میں تین تین ملازمتوں کا جھوٹا وعدہ کرنے والے اب لوگوں کے پنشن ختم کرنے کے انسان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جبکہ ڈھائی سالہ دور حکومت میں سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے حقیقی قوم دوست پارٹی ہونے کا بہترین ثبوت دیا، نیشنل پارٹی کے دور حکومت سے پہلے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی، کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہوں پر چوروں اور ڈاکوؤں کا کنٹرول تھی، نیشنل پارٹی نے اقتدار سنبھال کر حالات کا رخ موڑ دیا اور سخت اور مشکل فیصلے کرکے حالات کو بہتر بنایا، ڈھائی سالہ دور حکومت میں نیشنل پارٹی نے عوام سے ملکر ریکارڈز ترقیاتی کام کئے، نیشنل پارٹی آج کے اس مشکل دور میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنا قومی فریضہ نبھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں