تربت یونیورسٹی پنجگور کیمپس میں تدریسی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

تربت (نمائندہ انتخاب) یونیورسٹی آف تربت پنجگورکیمپس کے کیمپس کوارڈینیٹراور ڈین فیکلٹی آف لیگل ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹرگل حسن نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد پنجگورکیمپس میں بھی تدریسی عمل کا آغاز کیاجائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کیمپس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس موقع پر پنجگورکیمپس کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران کے علاوہ تربت یونیورسٹی مین کیمپس کے چیئرمین شعبہ کمپیوٹرسائنس مختارحسین اورڈپٹی رجسٹرار گنگزاربلوچ بھی موجودتھے، تفصیلات کے مطابق کیمپس کوارڈینیٹر پروفیسرڈاکٹرگل حسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے گا،اجلاس کے دوران کیمپس میں تدریسی عمل شروع ہونے کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کیمپس کے افسران اور دیگر اسٹاف کومختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں،اس سلسلے میں ڈاکٹرافتخاربلوچ کو شعبہ باٹنی کے چیئرمین کی ذمہ داری، شہبازاحمد کوشعبہ انگلش کے انچارج،نازیہ اسلم کو شعبہ ایجوکیشن اور سعیدعارف کو شعبہ کمپیوٹرسائنس کی ذمہ داری سونپی گئی،اس موقع پر پنجگورکیمپس کے افسران نے کیمپس میں تدریسی عمل شروع کروانے اور دیگرتعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں کے لئے کیمپس کی ضروریات کے حوالے کیمپس کوآرڈی نیٹرکوآگاہ کیا، کیمپس کوآرڈی نیٹرنے کہاکہ تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابر تمام کیمپسز میں آن لائن اور آن کیمپس کلاسز شروع کروانے کے سلسلے میں تمام سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کو مکمل کرنے کے احکامات دے چکے ہیں جس پر تیزی کے ساتھ عمل درآمدجاری ہے، دریں اثناء پروفیسرڈاکٹرگل حسن نے تربت یونیورسٹی کے وفدکے ہمراہ کیمپس میں جاری ترقیاتی کام،انتظامات اور دیگرتدریسی و انتظامی امورکا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں