باب دوستی دوبارہ بند، بحالی دھرنا ختم کرنے سے مشروط

چمن: چمن پاک افغان بارڈر کو کل انسانی ہمدردی کے تحت دوروزعید تک کھول دیا گیا جس سے مسافروں کے آنے جانے کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ آج ایف سی حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر باب دوستی کو دوبارہ بند کردیا گیا ایف سی حکام نے دھرنا کمیٹی سے پاک افغان بارڈر شاہراہ پر ہونے والے دھرنے کو ختم کرنے کے شرط پر باب دوستی کو بند کردیا کہ دھرنا ختم ہونے تک باب دوستی بند رہے گا جبکہ بارڈر کی بندش کے باعث دھرنا کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر کے مابین مزاکرات جاری جس پر ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے یقین دہانی کرائی اور پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں کی تعدادمیں مسافروں کا رش کھڑی دھوپ میں بچے خواتین اور بوڑھے باب دوستی کے کھلنے کے انتظارمیں بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں