اسرائیل ‘سات اکتوبر’کو ایران پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا

ّواشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمے دار کے مطابق اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کو ایسی کوئی ضمانت پیش نہیں کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ یہ بات امریکی نیوز چینل CNN نے مذکورہ ذمے دار کے حوالے سے بتائی ہے۔امریکی ذمے دار کا مزید کہنا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ آیا اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کا ایک سال پورا ہونے کا موقع ایران پر حملے کے لیے استعمال کرے گا۔اس سے قبل سابق صدر اور آئندہ انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو چاہیے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے۔ انھوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی اس گفتگو پر نکتہ چینی کی جس میں بائیڈن نے کہا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو ہدف بنانے کے لیے متبادل اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں