غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی ہلال احمر کے اسکول پر بمباری، 28 فلسطینی جاں بحق

غزہ(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی 369 ویں روز بھی جاری ہے۔ ہلال احمر کے اسکول پر اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔طبی عملے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں تینوں ہسپتال خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے مریضوں کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات کو شمالی غزہ کے شہر دیر البلاح میں قائم ہلال احمر کے اسکول کو نشانہ بنایا جہاں خواتین اور بچوں سمیت بے گھر افراد کی بڑی تعداد پناہ گزین تھی۔
Load/Hide Comments