سبی، تعمیراتی کام میں زیر استعمال بلڈوزر میں دھماکہ ، باپ بیٹا زخمی

سبی (این این آئی) سبی میںتعمیراتی کام میں مصروف بلڈوزر میں دھماکے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔ لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو سبی کے علاقے مل گورگیج گاو¿ں میں بچاؤ بند کے کام میں مصروف بلڈوزر میں دھماکا ہواجس کے نتیجے میں عبدالرزاق اور زبیر زخمی ہوگئے ۔لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments