قلات ،نیچارہ میں لیویز چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار جاں بحق ، 2 زخمی

قلات(صباح نیوز)قلات کے علاقے نیچارہ میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے حملہ کر کے ایک اہلکار عبدالقیوم ولد غوث بخش نیچاری سکنہ نیچارہ کو جاں بحق جبکہ رحمۃاللہ ولد پائند خان نیچاری سکنہ نیچارہ اور محمد عثمان ولد نورجان نیچاری کو زخمی کر دیا ہے ، فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ، اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں