کوئٹہ ٹو تفتان ریلوے سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ ریلویزکا کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کرلیا ملکی اورغیرملکی کمپنیوں سیٹینڈر طلب کرلئے گئے جو 22 اکتوبر کو کھولے جائیں گے ریلوے ٹریک کی اپ گریڈ پر سات سو ملین ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق 638 کلومیٹرطویل کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کی تعمیر کو 100سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے، پچھلی تین دھائی سے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اس سیکشن پر مسافر گاڑیوں کی آمدورفت بند اور مال بردار ٹرینیں تیس سے چالیس کلومیٹر فی گھنٹَ کی رفتار سے چلتی تھیں سردیوں اور گرمیوں میں ریلوے لائن ٹیڑی ہونے سے آئے روڈ ٹرینوں کے پٹڑی سے اتر جانے کے واقعات رونما ہورہے تھے جس پر محکمہ ریلویز نے کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کیلئے ملکی اورغیرملکی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب، 22 اکتوبر کو کھولے جائیں گے ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کوبین الاقوامی معیارکابنایاجائیگا ایک چائینز فرم کی سٹڈی کے مطابق کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کی اپ گریڈ یشن پر 700ملین ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے بعداسلام آباد،تہران ،استنبول ٹرانزٹ ٹرین بحال کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں