26ویں آئینی ترمیم ، سردار اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔سینیٹ گیلری سے نکالے جانے کے بعد اخترمینگل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مجھے خاتون سکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔اخر مینگل نے کہا کہ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا۔اختر مینگل نے کہا کہ میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچے۔سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے۔قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں