سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص کا ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس FIAکے حوالے کر نے کا فیصلہ

میر پور خا ص (مانیٹر نگ ڈیسک )ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص نے بڑٰا فیصلہ کرلیا۔ڈاکٹرشاہ نوازقتل کیس کی ہائی کورٹ بینچ میرپورخاص میں سماعت ہوئی۔ کورٹ سماعت میں ڈی آئی جی نواب شاہ ایس ایس پی میرپورخاص ،ایس ایس پی عمرکوٹ پیش ہوئے۔عدالت نے پیرعمرجان سرہندی اورانسپکٹرعنایت زرداری کی پٹیشنزکومسترد کردیا اور ڈاکٹر شاہنواز کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کردی۔سماعت کی پیروی ایڈوکیٹ علی پلھ اوربیرسٹرعبدالحق راشدہ نے کی۔ وکلا نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمان سابق ڈی آئی جی و ایس ایس پیز میرپورخاص کو تاحال حراست میں نہیں لیا جو کہ پولیس کی انکواہری پرسوالیہ نشان ہے۔وکلا کا کہنا تھا کہ سابق پولیس افسران کو گرفتارنا کیا گیا تو ہم رینجرز کا سہارا لیں گے، عام طور پر تو پولیس مقدمے میں نامزد ملزمان کے گھر والوں کو اٹھا کر لے آتی ہے، 2022 کے پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون کے مطابق پولیس حراست میں ملزم کی ڈیتھ کے بعد انکوائری پولیس کے اختیار سے چلی جائے گی۔وکلا نے مو¿قف اپنایا کہ آج ہمارے موقف کی فتح ہے، ہم چاہتے تمام معاملے کی انکوائری شفاف اور منتقی انجام تک پہنچے۔ بعدازاں عدالت نے ڈاکٹرکیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں