دکی، ایف سی کی گاڑی پرآئی ای ڈی دھماکہ، 4اہلکار زخمی

دکی (مانیٹر نگ ڈیسک)دکی کے علا قے مندے ٹک کے مقام پر ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ،دھماکے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے پو لیس کے مطا بق دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی کوئلے کے ٹرکوں کی کانوائے کی حفاظت پر مامور تھی دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی ایف سی کیو ار ایف کی گاڑی تھی ۔زخمی اہلکار ایف سی ہسپتال دکی منتقل کردئیے گئے ہیں پو لیس کے مطابق دھماکہ بظاہر آئی ای ڈی بلاسٹ تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں