گوادر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
کوئٹہ (آن لائن) گوادر کے علاقے میں باز کے شکار کے دوران ایک شخص کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علاقے جیونی کے قریب باز کا شکار کرتے ہوئے ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جس کی شناخت عبدالباسط کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


