کابل،ملک میں ٹیلی وژن نہیں صرف ریڈیو چلے گا، افغان حکومت
کابل(آئی آئی پی) افغان حکومت نے ٹیلی وژن نہیں صرف ریڈیو چلے گا کا نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق آزادیوں کو محدود کرنے اور افغانستان میں سخت قوانین نافذ کرنے کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے افغان حکومت نے ٹیلی وژن چینلوں سے کہا کہ وہ اپنی نشریات کو صرف آڈیو تک محدود کردیں۔ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ افغانستان میں نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے گزشتہ ہفتے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی شاخوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ طالبان رہنما نے ان پر دباو ڈالا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات بند کردیں کیونکہ وہ جانداروں کی تصویر کشی کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


