کویت ،489 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی (صباح نیوز)کویتی قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے 489 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی شہریت کی تحقیقات کے لئے سپریم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کی۔کویت نے گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں افراد سے شہریت واپس لے لی کیونکہ حکام شہریت کے حصول میں جعل سازوں، دھوکہ دہی اور اس طرح کے لوگوں کا پردہ فاش کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 ستمبر کے بعد یہ کویتی شہریت واپس لینے کا سب سے بڑا واقعہ ہے اس وقت کویتی قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے 112 افراد کی شہریت واپس لے لی تھی۔
Load/Hide Comments