جوڈیشل کمیشن کا جسٹس امین الدین خان کو 7 رکنی آئینی بینچ کے سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا.ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئینی بینچ کا فیصلہ سات اور پانچ کے تناسب سے ہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے فیصلے کی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں