کراچی ،چینی شہریوں پر فائرنگ ، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی گارڈ سے تنازع کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں آج صبح کراچی میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پُرعزم ہے، مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے اور وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں۔
Load/Hide Comments


